اسلام آباد(پی این آئی)نیپرانے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 6 ارب 90 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا،اضافی
وصولی مارچ کے بلوں میں کی جائےگی،اضافے کااطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔ نیپرا نے نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دیدی اسلام آباد(آئی این پی)گرمیوں میں کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا نے نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔تفصیل کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکڑک کو 150میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا فیصلہ دے دیا ہے۔نیپرا نے سی پی پی اے، این ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی منظوری دی۔کے الیکڑک کو تین ونڈ پاور پلانٹس سے 150 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ نیپرا کے الیکڑک کو ٹیناگا، زیپئر اور ہائیڈرو چائنہ سے 50، 50 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔ نیپرانے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں