کراچی(پی این آئی) رمضان المبارک میں چینی اور گندم کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی اورگندم کی درآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈرزجاری کردیئے ہیں۔وزارت غذائی تحفظ نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی درخواست کی ہے۔ گندم کی درآمد کے لیے بھی پہلے ٹینڈرمیں مہنگی بولی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈرمہنگی بولی ملنے کے باعث منسوخ کیا گیا، جو دوبارہ جاری کیا گیا۔ چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکے لیے درآمد کی جارہی ہے۔اس سے قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ گنے کی فی من قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 480 روپے کلو جبکہ سرکاری نرخ منگل کوبھی 214 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں