“اسمارٹ ہوم اینڈ بلڈرز ایکسپو 2021” کا آغاز، فینسیرا ہوم پلس کے سٹال میں وزیٹرز کی خصوصی دلچسپی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد کے فائیو اسٹار سرینا ہوٹل میں بلڈنگ مٹیریل مصنوعات کی دو رزہ ملک گیر نمائش “اسمارٹ ہوم اینڈ بلڈرز ایکسپو 2021” کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان سمیت شہر کی ممتاز کاروباری شخصیات اور شہریوں کی بہت

بڑی تعداد نے اسٹالز وزٹ کیے اور اسٹالز پر رکھی ہوئی اشیاء میں دلچسپی لی، نمائش میں ہفتہ کے روز دوسرے دن اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ملک ظہیر احمد، ایف پی سی سی آئی کے کیپیٹل آفس کے انچارج قربان علی، اور ایف پی سی سی آئی کے مرکزی رہنماء مرزا عبد الرحمن نمائش کا زوٹ کریں گے۔ انہیں FINCERA HOME کے سی ای او سہیل سرور نے اسٹال کے وزٹ کی خصوصی دعوت دی ہے، بزنس کمیونٹی کے یہ رہنماء ہفتہ کے روز دو بجے دن نمائش

دیکھنے آئیں گے اور اسٹالز کا وزٹ بھی کریں گے، کاروباری حضرات نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایسی نمائش وقت کی ضرورت تھی کووڈ کی وجہ ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں لیکن اب اللہ ک مہربانی سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں یہ نمائش اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس نمائش میں +FINCERA HOME کی جانب سے لائٹنگ مصنوعات کا اسٹال لگایا گیا ہے، سٹال پر ووڈن فلور، وال پیپر، کوریان شیٹس اور لائٹنگ کی بے

شمار اقسام رکھی ہوئی ہیں، ممتاز سماجی شخصیت عبداللہ حمید گل نے بھی اسٹال کا وزٹ کیا اور متعدد اشیاء میں دلچسپی ظاہر کی، FINCERA کے سی ای او سہیل سرور نے بتایا کہ نمائش کے پہلے روز اسلام آباد ے شہریوں کا بڑی تعداد میں نمائش میں آنا اور اسٹالز کا وزٹ کرنا ایک اچھا اور مثبت عمل ہے ا سسے کاروباری حلقوں کو حوصلہ ملا ہے کہ ان کی مصنوعات کے لیے صارفین کی دلچسپی ملک میں کاروباری سرگرمیوں بڑھوتی کے آثار ظاہر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اپنی مصنوعات لے کر آئے ہیں اور اسلام آباد کے شہریوں کی دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور ہمارا یہ پخت خیال ہے کہ اگر ملک میں کم لاگر میں اشیاء کی تیاری کا عمل شروع ہوجائے تو ملک میں کاروبای سرگرمیاں تیزی سے فروغ پاسکتی ہیں اور صارفین کے لیے اپنے گھروں میں روشنی کی کہکشاں سجانے کے لیے کم قیمت میں بہترین انتخاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close