امریکی کرنسی کا راج ختم، آج پھر روپے کے مقابلے قدر میں کتنی بڑی کمی ہوئی؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبرآگئی

کراچی(پی این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالرمزید 21 پیسے سستا ہوکر ایک سال کی کم ترین سطح 157 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق

انٹر بینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہوکر 156.95 روپے کا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی تھی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید157.10 اور قیمت فروخت157.20روپے مستحکم رہی تھی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے157.20اور قیمت فروخت157.30 سے بڑھ کر157.40روپے ہوگئی تھی ۔ایک اور خبر کے مطابق پاکستان میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1450 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ دو ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 1243 روپے سستا ہو کر 88 ہزار 92 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1696 ڈالر کا ہوگیا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالرمزید 21 پیسے سستا ہوکر ایک سال کی کم ترین سطح 157 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہوکر 156.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close