کراچی(آئی این پی)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900روپے کی کمی واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 1713ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد پاکستان میں مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت
میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، اور جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹون میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1900روپے اور 1629روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1لاکھ 4ہزار 200روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 89ہزار 335روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1350روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 60پیسے کی کمی سے 1157روپے 40پیسے ہوگئی۔۔۔۔۔ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، صارفین کو خوشخبری سنا دی گئیاسلام آباد(پی این آئی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔قیمتوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 258 روپے اور کمرشل سلنڈر 922.44 روپےکی کمی کی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جیکی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور
امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں