سونے کی قیمتیں مسلسل نیچے آنے لگیں، ہفتے کے تیسرے دن بھی بڑی کمی، خریداروں کو خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمتیں مسلسل نیچے آنے لگیں، ہفتے کے تیسری دن بھی بڑی کمی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1723 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی

قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 6 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 90 ہزار 964 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 1360 روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 12 پیسے کی کمی سے 1166 روپے ہوگئی۔ ڈالر کی قدر کم ہوتے ہی ایک اور خوشخبری سنا دی گئی، پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کھربوں روپے کی کمی کراچی(پی این آئی) ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے، امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ بیرونی قرضوں میں 10 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے کی قدر گر گئی اور نئی قیمت 157 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔امریکی ڈالر سستاہونے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈ الر تقریبا ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 10 مارچ 2020 میں ڈالر 157 روپے 35 پیسے کی سطح پر تھا۔26 اگست 2020 کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی سطح پر تھا، 6 ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6.4 فیصد سستا ہوا، ا جس کے

باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1160 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید بہتری مل سکتی ہے، جنوری 2020 کے مہینے میں روپے کی قدر 155 روپے تھی اگر 155 کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو قوی امکان ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 150 کے قریب آ سکتا ہے۔ امریکی کرنسی کی بے قدر کا سلسلہ جاری، 1 ڈالر 150روپے کا ہونے کا امکان لاہور (آئی این پی ) ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے، امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جس سے بیرونی قرضوں میں 10 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباریروز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158

روپے کی قدر گر گئی اور نئی قیمت 157 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔ امریکی ڈالر سستاہونے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈ الر تقریبا ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 10 مارچ 2020 میں ڈالر 157 روپے 35 پیسے کی سطح پر تھا۔ 26 اگست 2020 کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی سطح پر تھا، 6 ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6.4 فیصد سستا ہوا، ا جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1160 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید بہتری مل سکتی ہے، جنوری 2020 کے مہینے میں روپے کی قدر 155 روپے تھی اگر 155 کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو قوی امکان ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 150 کے قریب آ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں