استنبول (پی این آئی) 12 برس بعد ترکی سے کراچی کے لیے ٹرین چل پڑی ہے، جو ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے کراچی پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی سے چلنے والے یہ ٹرین 8 ہزار 490 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کر کے کراچی پہنچے گی۔بتایا گیا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان 4 مارچ سے
انٹرنیشنل گڈز ٹرین رواں دواں ہو گی جبکہ پہلی ٹرین ترکی سے 2 ہفتوں میں 8 ہزار 490 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراچی پہنچے گی۔یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بین الاقوامی گڈز ٹرین بحال کی ہے۔ ترکی سے پاکستان آنے وال یہ ٹرین ایران، زاہدان، کوئٹہ اور روہڑی سے گزرتی ہوئی کراچی پہنچے گی، جبکہ پہلی بین الاقومی ٹرین گھریلو استعمال کا الیکٹرانکس سامان ترکی سے درآمد کر کے لا رہی ہے۔ترکی اور پاکستان کے درمیان اس ٹرین سروس کی بحالی سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا۔خیال رہے کہ 12 سال قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان گڈ ٹرانسپورٹ کے لیے مال گاڑی چلا کرتی تھی، لیکن مختلف وجوہات کی وجہ سے یہ سروس طویل عرصے تک بند رہی اور اب حکومت پاکستان اور ترک حکومت نے دو طرفہ دتجارات کو فرغ دینے کے لیے اس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں