معیشت درست سمت کی جانب جارہی ہے، ملک کے تاجروں کی اکثریت نے خوشخبری سنا دی، گیلپ کا تازہ ترین سروے آگیا

لاہور (پی این آئی) ملکی معیشت درست راہ میں گامزن ، کاروباری حلقوں نے ملکی حالات کاروبار کیلئے سازگار قرار دےد یے ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے کیئے گئے سروے کے مطابق ملک میں 61 فیصد تاجروں نےکاروباری حالات کو بہتر قرار دیا ہے جبکہ 39 فیصد کے مطابق حالات ٹھیک نہیں

ہیں۔گیلپ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں ہر 10 میں سے چھٹے تاجر نے ملک میں موجودہ کاروباری حالات کو اچھا کہا جو کہ تناسب کے اعتبار سے 61 فیصد بنتا ہے ۔جبکہ 39 فیصد نے کاروباری حالات کو بُرا کہا ہے۔ سروے میں ملکی سمت درست سمجھنے والوں کی شرح 53 فیصد جب کہ سمت غلط ہونےکا کہنے والوں کی شرح 47 فیصد نظر آئی۔ صوبائی بنیادوں پر دیکھا جائے تو سندھ میں 72 فیصد تاجروں نے ملکی سمت درست ہونے کا کہا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ شرح 50 فیصد جب کہ پنجاب میں یہ شرح 48 فیصد نظر آئی۔مینوفیکچرنگ میں کاروباری حالات کو اچھا کہنے والوں کی شرح 68 فیصد، خدمات میں 58 فیصد جب کہ تجارت میں 52 فیصد نے کاروباری حالات کے اچھا ہونے کے حق میں رائے دی۔صوبوں میں کاروباری حالات اچھے ہونےکا سب سے زیادہ سندھ سے 69 فیصد تاجروں نے کہا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 66 فیصد جب کہ پنجاب سے 60 فیصد نے کاروباری حالات اچھے ہونےکا کہا۔ مستقبل سے پُر امید ہونے والے شعبوں میں تجارت 84 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا ، خدمات میں 73 فیصد جب کہ مینوفیکچرنگ سے منسلک 72 فیصد تاجروں نے مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔سندھ سے 83 فیصد نے مستقبل میں کاروبار میں بہتری کی امید کی ، پنجا ب سے 70 فیصد ، جب کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 67 فیصد نے مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کےلیے پُر امید ہونےکا کہا۔ مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کی 72 فیصد تاجروں نے امید ظاہر کی جب کہ 28 فیصد نے مایوس ہونے کا کہا۔ البتہ مستقبل میں کاروبار میں بہتری کا نیٹ اسکور دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 58 فیصد سے کم ہوکر 44 فیصد ہوگیا ہے ۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں 400 سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں