وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ایک بار پھرسونے کی قیمتوں کی بریکیں فیل ہو گئیں، فی تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 750 روپے ہوگئی

ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار 950 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 1798 ڈالر فی اونس ہے۔ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن پر اگلے سال سے ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا . جنوبی کوریا کی حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن پر اگلے سال سے ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا۔جنوبی کوریا کی وزارت معیشت وخزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ تجارتی منافع 25 لاکھ کورین وان جو تقریباً دو ہزار 260 ڈالر بنتے ہیں سے تجاوز کرنے پر جنوبی کوریا کے باشندوں کو 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔حکومت کی جانب سے بٹ کوائن کو مالی اثاثہ کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد یہ نیا اقدام سامنے آیا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ہر سال مئی میں ادا کیے جانے والے ٹیکس کے ساتھ بٹ کوائن کی آمدنی پر منافع کی اطلاع بھی دینی ہوگی۔خیال رہے کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 53 ہزار ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی قیمت میں اضافہ مین سٹریم انڈسٹریز کی جانب سے اس کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد سامنے آرہا ہے، گزشتہ دنوں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ایک بٹ کوائن کی قیمت 58 ہزار 332 ڈالر سے بھی بڑھ گئی تھی۔

close