امریکی کرنسی کی کمر ٹوٹ گئی، روپے نے ڈالر کو پچھاڑ ڈالا، قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟

کراچی(پی این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 35 پیسے کی کمی سے 159.20 روپے سے گھٹ کر158.85 روپے اور قیمت فروخت30 پیسے

کی کمی سے159.30 روپے سے گھٹ کر159روپے ہو گئی۔اسی طرح20پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے گھٹ کر 190.60 روپے اور قیمت فروخت 193 روپے سے گھٹ کر192.60 روپے پر آ گئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے بڑھ کر220 روپے اور قیمت فروخت 221.50 روپے سے بڑھ کر222 روپے ہو گئی۔ سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1785ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت100روپے کمی سے1لاکھ10ہزار200، دس گرام سونے کی قیمت86روپے کمی سے 94ہزار478روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے کی سطح پرمستحکم ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں