امریکی کرنسی مسلسل زوال کا شکار، روپے کی قدر مزید بڑھ گئی

لاہور (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہونے کے بعد 159 روپے 20 پیسے پر

ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ آج صبح کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیسک 46 ہزار 867 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ، اس وقت انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکاہے اور 247 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 115 پوائنٹس پر آ ن پہنچا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close