خریداروں کیلئے بری خبر، سونا فی تولہ مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 129 روپے مہنگا ہو کر 95 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر مہنگا ہو کر 1823 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ختم ہونے تک کاروبار تیز رہا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 159.27 روپے سے بڑھ کر 159.54 روپے بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ تی رہی ، صبح کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیسک 46 ہزار 375 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اختتام تک 100 انڈیکس میں 492 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 46 ہزار 867 پوائنٹس پر پہنچ گیا جس پر کاروبار ی افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close