کراچی(پی این آئی )ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 11ہزار 50روپے ہو گئی۔سند ھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کمی آئی جس کے بعد اس کی قیمت 95ہزار 207روپے ہو گئی ۔ عالمی صرافہ بازار میں
سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد ر میں اضافہ کاروبار ی ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد ر میں اضافہ دیکھا گیا تاہم سٹاک ایکسچینج سے 567 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 159 روپے 27 پیسے ہوگئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا 159 روپے 50 پیسےمیں فروخت ہوتا رہا۔ دوسری طرف سٹاک ایکس چینج میں 567 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروباری روز کے اختتام پر 100انڈیکس 46ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں