عوام پر بجلیاں گرا دی گئیں، حکومت نے فی یونٹ قیمت بڑھا دی، اطلاق کب سے ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، اطلاق صرف فروری کے بلز پرہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ، تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں

ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے 1 روپے80 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے27 جنوری 2021 کو سماعت بھی کی ، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔اس سے پہلے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی جس پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، تفصیلات کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوئی ، جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کوبتایا کہ اضافے کے بعد بجلی کا یونیفارم ٹیرف 13.35 سے بڑھ کر 15.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا ، اطلاق تمام صارفین پرہوگا۔بتایا گیا کہ ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارف کا ٹیرف بھی بڑھے گا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس باراضافہ تمام صارفین کے لیے مانگا ہے، لائف لائن صارفین کا ٹیرف بھی 1.96 روپے فی یونٹ بڑھےگا، حکومت نے گذشتہ مالی سال 144 ارب روپے کی سبسڈی دی ، اس سال 185 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔نیپرا حکام نے کہا کہ حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی جبکہ نیپرا نے 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کا تعین کیا تھا، حکومت 185ارب روپے سبسڈی صارفین کو فراہم کرے گی ، حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال اوسط ٹیرف13.35 روپے تھا اب نئے تعین کے بعد 16.69 روپے فی یونٹ ہوگیا ، ممبرنیپرا سندھ

رفیق شیخ نے استفسار کیا نیپرا کی سیکشن 31 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکشن 31 میں پورے ملک کے لیے یونیفارم ٹیرف کی ہدایات ہیں، 1.95 کی یکساں ٹیرف میں اضافے کا آپ قانونی جوازکیا ہے، حکام وزارت توانائی نے بتایا کہ یکساں ٹیرف ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہے، حکام نے بتایا کہ اضافے سے بجلی صارفین پر1495 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، جس کے بعد حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close