عوام پر بجلیاں گرنے کا امکان؟ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

کراچی(پی این آئی) بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہونے کا امکان، ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ، کراچی کے شہریوں پر6ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سبس سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنی والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے

بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں کیا جر ہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرکبجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ملنے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر6ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کو دی گئی درخواست میں کے الیکٹرک نے گزشتہ 4 ماہ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی 2020 کے لیے فی یونٹ 71 پیسے، اگست کیلئے 1 روپے 40 پیسے ، ستمبر 2020 کے لیے 1 روپے 12 پیسے اور اکتوبر کے لیے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 23 فروری کو سماعت کرے گی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پاور ڈیژن کے مطابق ملک میں بجلی کا فی یونٹ 13 روپے35 پیسے کا تھا، حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے کا ہوگیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑرہی ہے۔ ہم کورونا کے دوران 473 ارب کی سبسڈی فراہم کی ہے، یہ سبسڈی صرف پاورسیکٹر میں دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں