اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی چین کو پارکو کوسٹل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت داری کی پیشکش جبکہ گزشتہ برس سعودی عرب کو یہ پیشکش کی گئی تھی،جس پر حال ہی میں سعودی عرب کے سفیر نے جواب دیا تھا کہ وہ اس پر مثبت انداز میں غور کریں گے۔روزنامہ جنگ میں خالدمصطفی کی شائع خبر کے مطابق، پاکستان نے چین کو سی پیک کے
منصوبے کے تحت 9 ارب ڈالرز کے پارکو کوسٹل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت داری کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے دسویں پاک۔چین، جے سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں اس کے علاوہ دیگر منصوبوں کو بھی شامل کیا ہے۔ جس میں موجودہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، انڈر گرائونڈ گیس اسٹوریجز، تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کا قیام، سرحدی اور مشکل علاقوں جیسا کہ بلوچستان اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں قومی زلزلہ سرویز کے منصوبے شامل ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی کو ستمبر، 2020 کو خط لکھا تھا اور سعودی عرب کو پارکو میں شراکت دار بننے کی دعوت دی تھی تاکہ 25 لاکھ بی پی ڈی کی پارکو کوسٹل ریفائنری انسٹال کی جاسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں