یوٹیلیٹی اسٹورزانتظامیہ نے لوٹ مچا دی، آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14،ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2019-20کے کھاتوں کے آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹرجنرل کی ٹیم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے,20 2019کے اکائونٹس کا خصوصی آڈٹ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز

کے چینی اور آٹے کے کھاتوں میں 14ارب روپیسے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، آڈٹ رپورٹ میں مختلف اشیا کی خرید و فروخت میں 32کروڑ روپے کی بد عنوانی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ڈیفالٹرشوگرملوں سے مہنگی چینی خریدنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15کروڑ روپے کا نقصان ہوا،آڈٹ رپورٹ کے متن کے مطابق ملوں سے غیرمعیاری آٹا خرید کرکروڑوں روپے ضائع کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامیہ نے آٹا ملوں کی ملی بھگت سے گندم اور آٹے کی خریداری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،آڈٹ رپورٹ کے مطابق چینی اور آٹے کی خرید و فروخت میں 2ارب 60کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آڈٹ رپورٹ جلد آڈیٹرجنرل کو پیش کی جائے گی۔۔۔۔ ہمارے ساتھ وعدہ ہوا کہ مارچ میں یہ حکومت جائے گی، مولانا فضل الرحمٰن کے دعوے نے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچا دی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے ساتھ وعدہ ہوا کہ مارچ میں یہ حکومت جائے گی ، اس پردعائےخیر بھی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسمبلی کوتسلیم نہیںکرتے ، اپوزیشن سے کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں لیکن ہم لانگ مارچ میں آئیں گے اوردھرنا دیں گے ، ایسا نہیں ہوگا کہ ہم لانگ مارچ میں

آئیں اورچلے جائیں ہم وہاں بیٹھیں گے ، لانگ مارچ میں مطالبہ کرینگےیہ حکومت قابل قبول نہیں، نئے انتخابات کرائےجائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پرعوامی دباؤ ڈالا جائے گا ، جس کے لیے اسلام آباد میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا ، عوام کی جنگ عوام کی عدالت میں لڑی جاتی ہے ، لیکن دھاندلی کے خلاف ہمیں کسی اورفورم پرجانے کی ضرورت نہیں تھی ، ہمیشہ اداروں کے لیے ڈھال بنے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے ، حکومت نے سینیٹ الیکشن کے معاملے کو مذاق بنادیا، ایک طرف حکومت عدالت میں گئی ہوئی ہے ، اس صورتحال میں آرڈیننس لانا بدنیتی پرمبنی ہے ، کیوں کہ اگرعدالت کہتی ہےآئین خاموش ہےتواس کا حل پارلیمنٹ ہے۔دوسری طرف جمعیت علما اسلام نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جمعیت علما اسلام نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے ، حکومت نے سینیٹ الیکشن کے معاملے کو مذاق بنادیا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ایک طرف حکومت عدالت میں گئی ہوئی ہے ، اس صورتحال میں آرڈیننس لانا بدنیتی پرمبنی ہے ، کیوں کہ اگرعدالت کہتی ہےآئین خاموش ہےتواس کا حل

پارلیمنٹ ہے۔ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد نے کہا ہے کہ آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور مشاورتی عمل مکمل کر کے آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس3،2مارچ کوسکھرمیں طلب کیا ہے جس میں ملکی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا ، مولانا فضل الرحمان اجلاس کوعالمی اور ملکی صورتحال پربریفنگ دیں گے جب کہ لانگ مارچ سے متعلق تجاویزکی روشنی میں حکمت عملی بھی طے کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں