سوزوکی نے سب سے طاقتور بائیک متعارف کرادی

اسلام آباد (پی این آئی /این این آئی)سوزوکی نے سب سے طاقتور بائیک ہایابوسا کا تھرڈ جنریشن ماڈل 2022 متعارف کرا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بائیک کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹ موجود ہے جبکہ ٹرن سگنلز کے لیے بلٹ ان پوزیشن لائٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم کی رپورٹ کے مطابق 187.7 ہارس پاور سے لیس ہیوی بائیک میں 6 اسپیڈ ٹرانسمیشنز موجود ہیں۔264 کلوگرام وزنی بائیک ایک لیٹر پٹرول پر لگ بھگ 15 کلومیٹر کا

سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سوزوکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے نئے ماڈل کو 5 فروری کو متعارف کرایا گیا جس کی قیمت تیس لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب ہونڈا اٹلس اور یاماہا کے بعد پاک سوزوکی اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت 4 ہزار روپے تک بڑھادی، جس کے بعد سوزوکی جی آر 150 دو لاکھ 90 ہزار، جی ایس 150 ایک لاکھ 97 ہزار اورجی ایس 150 ایس ای دو لاکھ 14 ہزار روپے پر پہنچ گئیں۔یونائیٹڈ موٹر سائیکل نے 125 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اور 70 سی سی ایک ہزار روپے مہنگی کردی۔قبل ازیں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا نے بھی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6000 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث وائی بی آر 125 جی کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی،نئی قیمتوں کا اطلاق 7جنوری سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد یاماہا YB125Z کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے، YB125Z DXکی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 500 جبکہ وائی بی آر 125 کی قیمت 181000 روپے ہوگی۔یاماہا نے پچھلی مرتبہ اکتوبر 2020 میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔موٹرسائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرمین صابر شیخ کا کہنا ہے کہ دیگر برانڈز بھی اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔جب سے لاک ڈائون کے بعد معیشت کھل گئی ہے پاکسان میں موٹرسائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ صابر شیخ نے کہا کہ صنعت کو سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کرونا وائرس کے آغاز سے ہی اسپیئر پارٹس اور خام مال کی سپلائی متاثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نومبر 2019 میں چین میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند ہوگئی اور پھر مارچ، اپریل اور مئی کے دوران پاکستان میں صعنت بند ہوگئی۔ جون کے بعد سے موٹرسائیکل کی فروخت میں غیر معمولی اور غیر متوقع اضافہ ہوا۔چین پاکستان میں خام مال اور موٹرسائیکلوں کے بنیادی پارٹس سپلائی کرتا ہے۔ صابر شیخ کے مطابق یہاں تک کہ وہ لوگ جن کے پاس تین ماہ کا اضافی اسٹاک ہوتا تھا اب وہ بھی خالی ہاتھ بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں