عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا، سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور ایل پی جی کے بعد فروری کیلئے سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، سی این جی 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگی کردی ہے، سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور ایل پی جی کے

بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔سی این جی کی فی لیٹر قیمت میں فروری کیلئے اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگی کردی ہے۔ سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، اس سے پہلے سی این جی کی قیمت 81 روپے 80 پیسے فی لیٹر تھی۔اس سے قبل یکم فروری کو اوگرا نے فروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس وقت 11 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 122 روپے سے زائد کے اضافے سے 1863 روپے مقررکر دی گئی ہے، جبکہ فی کلو قیمت 10 روپے 38 پیسے اضافے سے 157 روپے 89 مقرر ہوگئی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق بھی ہوگیا۔ حکومت نے اپنے فیصلے میں پیٹرول کی نئی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا ہے ، جس کے ساتھ ہی پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی ،۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا ، جس کی نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت 3.00 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی میں قیمت میں 12 روپے 12 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم حکومت نے اوگرا کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کم اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close