وہ ملک جس نے پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ انتہائی سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ترکمانستان نے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتد جان مولاموف نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری کو ترکمانستان اورپاکستان کے مابین

باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ترکمانستان کے سفیر نے بتایا کہ 1840 کلومیٹر تاپی ترکمانستان ، افغانستان پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن کے ساتھ ساتھ 1635 کلومیٹر طویل آپٹک فائبر لائن اور پاور ٹرانسمیشن لائن ایسے بڑے منصوبے ہیں جن سے ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط باہمی تعاون قائم ہو گا ، ان بڑے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا ہوں گے اور اس کی ترقی کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ترکمانستان اس سال افغانستان کے صوبہ ہرات تک تاپی گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کرے گا ، جب کہ ترکمانستان پاکستان کو ایل پی جی بھی فراہم کرسکتا ہے ، لینڈ لاک ملک ہونے کی وجہ سے ترکمانستان کیلئے گوادر بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھا کر وہ ان بندرگاہوں کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی تجارت اور برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے۔ترکمانستان کے سفیر اتد جان مولاموف نے کہا کہ افغانستان پاکستان کو ترکمانستان کے لئے سب سے مختصر راستہ فراہم کرتا ہے لہذا افغانستان میں امن کے قیام سے دونوں ممالک باہمی تجارت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں ، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمیوں کا ایک مرکز بننے جا رہا ہے لہذا ترکمانستان اس کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ترکمانستان نے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتد جان مولاموف نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close