سوزوکی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو زوردار جھٹکا دیدیا، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (پی این آئی) سوزوکی پاکستان کی گاڑی کی قیمت میں 11 لاکھ روپے کا ہوشربا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسا وقت جب ملک میں کئی نئی آٹو کمپنیوں کی آمد سے مارکیٹ میں کمپیٹیشن میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی آٹو کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتیں قدرے کم رکھی گئی ہیں۔ تاہم اس کے

باوجود دہائیوں سے پاکستان کی آٹو مارکیٹ کا حصہ سوزوکی پاکستان مسلسل اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔سوزوکی پاکستان نے اب اپنی اے پی اے گاڑی کی قیمت میں ایک دم لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوزوکی اے پی وی گاڑی کی قیمت 11 لاکھ 15 ہزار روپے کے اضافے سے 45 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران یہ کسی بھی گاڑی کی قیمت میں کیے جانے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔اس حوالے سے کمپنی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوزوکی اے پی وی مقامی مارکیٹ میں تیار کرنے کی بجائے امپورٹ کی جاتی ہے، اور چونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اسی باعث بیرون ملک سے امپورٹ کی جانے والی سوزوکی اے پی وی کی قیمت میں بھی اضافہ کرنا پڑا۔تاہم آٹو مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی گاڑی کی قیمت میں اضافے کو ڈالر کے ریٹ سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود آٹو کمپنیاں ڈالر کی قیمت کے حوالے سے غلط بیانی کر کے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کر رہی ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافے کو بہانہ بنا کر آٹو کمپنیاں اپنی ہر گاڑی کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زائد، لاکھوں روپے کا اضافہ کر چکیں۔ دنیا کے کسی ملک میں 2 سال کے عرصے کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا پاکستان میں ہوا، اسی لیے لوگوں کیلئے اب اپنی گاڑی خریدنا بہت مشکل ہو چکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close