کراچی (این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت450روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار850روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالرکی کمی سے1850ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے
کی قیمت 450روپے کی کمی سے1لاکھ12ہزار850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت386روپے کی کمی سے96ہزار750روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1400 روپے ہوگئی۔۔۔روپیہ اوپر اٹھنے لگا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئیکراچی (این این آئی )انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکیڈالر کی قیمت خریدمزید10پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے گھٹ کر160.15روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160روپے اور قیمت فروخت160.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سے193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کی کمی سے195.20روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی۔۔۔۔۔عوام کیلئے بری خبر دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا
اسلا م آباد(پی این آئی ) ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں از خود 20 روپے کا اضافہ کردیا۔کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد شہر قائد میں فی لٹر دودھ کی قیمت 140 روپے ہوجائے گی۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ اضافے کااطلاق 11 فروری سےکیا جائے گا۔امت کی رپورٹ کے مطابقڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں پے در پے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ہمارے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور موجودہ قیمت میں دودھ فروخت کرنا ممکن نہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ڈیری فارمرز کو مہنگے داموں دودھ بیچنے نہیں دیں گے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں