کراچی (این این آئی )انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی
ڈالر کی قیمت خریدمزید10پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے گھٹ کر160.15روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160روپے اور قیمت فروخت160.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سے193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کی کمی سے195.20روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی۔۔۔۔۔عوام کیلئے بری خبر دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیااسلا م آباد(پی این آئی ) ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں از خود 20 روپے کا اضافہ کردیا۔کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد شہر قائد میں فی لٹر دودھ کی قیمت 140 روپے ہوجائے گی۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ اضافے کااطلاق 11 فروری سےکیا جائے گا۔امت کی رپورٹ کے مطابقڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں پے در پے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ہمارے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور موجودہ قیمت میں دودھ فروخت کرنا ممکن نہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ڈیری فارمرز کو مہنگے داموں دودھ بیچنے نہیں دیں گے،سندھ میں
دودھ کی سرکاری قیمت98روپے فی لٹر ہے،مہنگا دودھ فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔خیال رہے کہ کراچی میں حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 96 روپے فی لٹر مقرر ہے لیکن اس کے باوجود پہلے ہی دودھ 120 روپے لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کی اس من مانی پر خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں