عوام کیلئے بری خبر دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا

اسلا م آباد(پی این آئی ) ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں از خود 20 روپے کا اضافہ کردیا۔کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد شہر قائد میں فی لٹر دودھ کی قیمت 140 روپے ہوجائے گی۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ اضافے کا

اطلاق 11 فروری سےکیا جائے گا۔امت کی رپورٹ کے مطابقڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں پے در پے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ہمارے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور موجودہ قیمت میں دودھ فروخت کرنا ممکن نہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ڈیری فارمرز کو مہنگے داموں دودھ بیچنے نہیں دیں گے،سندھ میں دودھ کی سرکاری قیمت98روپے فی لٹر ہے،مہنگا دودھ فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔خیال رہے کہ کراچی میں حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 96 روپے فی لٹر مقرر ہے لیکن اس کے باوجود پہلے ہی دودھ 120 روپے لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کی اس من مانی پر خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close