اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کا اثر اب دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایل
پی جی گیس بھی مہنگی ہوگئی۔2 روز قبل ایل پی جی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ بتایا گیا تھا کہ سردی کے موسم کی شدت میں کمی کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ تاہم اب عام عوام کے استعمال کی ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ اوگرا نے فروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت 11 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 122 روپے سے زائد کے اضافے سے 1863 روپے مقررکر دی گئی ہے، جبکہ فی کلو قیمت 10 روپے 38 پیسے اضافے سے 157 روپے 89 مقرر ہوگئی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق بھی ہوگیا۔ حکومت نے اپنے فیصلے میں پیٹرول کی نئی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا ہے ، جس کے ساتھ ہی پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی ،۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا ، جس کی نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت 3.00 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی میں قیمت میں 12 روپے 12 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم حکومت نے اوگرا کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کم اضافہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں