عمران خان کی حکمت عملی کام کر گئی، پاکستان پہلی بار ماہانہ کتنے ارب ڈالرز ایکسپورٹس کی مد میں کمانے لگا؟ خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) 8 سال کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان مسلسل 4 ماہ ایکسپورٹس کی مد میں ماہانہ 2 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود کی جانب سے ملکی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری کیے گئے پیغام میں وزیر اعظم کے مشیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔جنوری 2021 میں ملکی ایکسپورٹس جنوری 2020 کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے سے 2 ارب 14 کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں۔ جنوری 2020 میں ملکی ایکسپورٹس کا حجم 1 ارب 98 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا تھا۔8 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب ملکی ایکسپورٹس مسلسل 4 ماہ ماہانہ بنیاد پر 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں پاکستان کو اب تک ایکسپورٹس کی مد میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ حاصل ہو چکا، جو کہ مالی سال 2019-20 کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد زائد ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد رہا تھا۔ مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاو اور گلوبل مارکیٹس کو درپیش بحران کے باوجود پاکستان اپنی ایکسپورٹس میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2020 میں بھی پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم 2 ارب ڈالرز سے زائد جبکہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی ایکسپورٹس کا حجم 12 ارب ڈالرز سے زائد رہا تھا۔ یوں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان ریکارڈ 24 ارب ڈالرز سے زائد کی ایکسپورٹس کا ٹارگٹ حاصل کر لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close