انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقپچھلے ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت160.10روپے پرتھی

جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.22روپے پرپہنچ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر کی قیمت میں12پیسے کا اضافہ ہوا ، واضح رہے عالمی بینک کی مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو آئندہ 3سال میں 10ارب ڈالر کی فنانسنگ کے عندیئے کے باعث گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا سامنا رہاانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close