اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، فی لیٹر کتنا مہنگا ہو گیا؟حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 70 پیسے فی لیٹر،
ہائی سپیڈ ڈیزل میں دو روپے 88 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 54 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے۔’وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔‘اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں