ملک میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جاری، زندہ مرغی کی قیمت میں 27 روپے، گھی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو جبکہ گھی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ۔پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں

0.52 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 7.48 فیصد ہو گئی حکومت کی کوششوں کے باوجود چکن اور گھی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی ،رواں ہفتے مرغی کی قیمت میں 14.8 فیصد اضافہ اور مرچ کی قیمت میں 9.4 فیصد اضافہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 4.11 فیصد اور گھی کی قیمت میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا ایک ہفتے میں زندہ چکن 180.52 سے بڑھ کر 207.25 روپے فی کلو ہو گی سرخ مرچ کا 200 گرام کا ڈبہ 306 روپے سے بڑھ کر 335 روپے کا ہو گیا حکومت کی کوشش کے باوجود گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی نہ ا سکی ایک ہفتے میں گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ایک ہفتے میں ایک کلو گھی کی قیمت 273.5 روپے سے بڑھ کر 284 روپے ہوگئی گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 697.5 روپے سے بڑھ کر 722.2 روپے کا ہو گیا رواں ہفتے جائزہ لی گئی 51 اشیاء میں 18 کی قیمتوں میں اضافہ 9 میں کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا رواں ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 29.8 فیصد انڈوں میں 8.2 فیصد آلو 3.3 فیصد پیاز 2.2 فیصد کی کمی ہوئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close