سعودی عرب نہ عرب امارات، بڑا دوست اسلامی ملک جس نے پاکستان کو ادھار تیل اور گیس دینے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) آذر بائیجان کی سرکاری آئل کمپنی ’سوکر ٹریڈنگ‘ نے پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس دینے کی پیشکش کردی۔مقامی اخبارکے مطابق سوکر ٹریڈنگ نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو پورے سال کیلئے حکومتی سطح پر ادھار تیل فراہم کرنے کی پیشکش

کی ہے۔سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آذری کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس ریفائنریز چلا رہی ہیں۔ اگلے ماہ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان کو لانگ ٹرم ایسی تجارتی شرائط پر پٹرول اور ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جو دونوں ملکوں کیلئے قابل قبول ہوں۔ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے پراجیکٹس کا آغاز، پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اور گیس کی بولی کھول دی پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس بلاکس کی بولی کھول دی، نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی، کھدائی والے علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ اور نوکریوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، ای اینڈ پی کمپنیاں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس کی بڈز کھول دی ہیں۔بڈز کھولنے کے عمل کے دوران تمام کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ تیل و گیس کی دریافت والے علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔ ای اینڈ پی کمپنیاں کھدائی والے علاقوں میں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔ نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔ اسی طرح تیل و گیس دریافت و پیداواری سرگرمیوں سے نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید برآں رواں مالی سال2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی، دوسری سہ ماہی میں 5 آئل فیلڈز اور 4 گیس فیلڈز شامل ہوئیں۔خام تیل کی پیداوار 6 فیصد کمی سے 76 ہزار

331 بیرل یومیہ پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق مردان خیل اور مکوڑی آئل فیلڈز سے پیداوار میں کمی سے خام تیل کی پیدوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی ہوئی، چندا، مرم زئی اور مکوڑی ایسٹ سے خام تیل کی پیداوار میں 5 سے 46 فیصد تک اضافہ ہوا۔رواں مالی کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار 4 فیصد کم ہو کر 3 ہزار 409 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی، کنڈھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے 6 سے 18 فیصد ہیداوار میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 4 نئی گیس فیلڈز سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close