پاکستان پر ڈالروں کی بارش، ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز پروگرام کی منظوری دے دی، پاکستان کو یہ قرضہ 2021 سے 2025 کے درمیان 5 سالہ پروگرام کے تحت مختلف مراحل میں فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 5 سالہ قرض پروگرام منظور کیا گیا ہے جس کے تحت اربوں ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 2021 سے لے کر 2025 کے دوران آسان شرائط پر 10 ارب ڈالرز سے زائد قرض فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت بیشتر قرضہ اگلے 3 سال میں ادا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو دو تہائی قرضہ 2 فیصد کی شرح سود جبکہ باقی قرضہ صفر اعشاریہ 5 فیصد کی شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔اعلامیہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کی کورونا سے متاثر معیشت بحال کرنے کیلئے کیلئے پانچ سالہ پارٹنرشپ اسٹریٹجی کی منظوری دی۔کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی سےمعاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ پانچ سالہ پارٹنرشپ معاشی اصلاحات میں مدد گار ثابت ہوگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی ہے۔ کورونا وائرس نے عوام پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب کیے ہیں۔ اے ڈی بی تعلیم صحت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اے ڈی بی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے مزید منصوبوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ اے ڈی بی خواتین کی معیشت میں شمولیت کے لیے معاونت جاری رکھے گا۔ اے ڈی بی سرحد پار تجارت اور احساس کفالت پروگرام کیلئے معاونت فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز پروگرام کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close