اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر الگ طریقے سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق سمری میں پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45
پیسے اور ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 70 پیسے سے بڑھا کر چار روپے 28 پیسے کیا جائے۔علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 45 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے تجویز کیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر تین روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 12 پیسے سے بڑھا کرتین روپے 62 پیسے فی لیٹر کیا جائے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر سستا ہو گیا ۔ جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 64 پیسے کا ہو گیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبارکے دوران بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 87 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شرو ع ہوا اور انڈیکس 143 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 231 پوائنٹس پر پہنچ چکاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں