کراچی(پی این آئی) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13ہزار200روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قدر میں 215 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 97 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1854
ڈالر ہوگئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر سستا ہو گیا انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 64 پیسے کا ہو گیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبارکے دوران بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 87 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شرو ع ہوا اور انڈیکس 143 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 231 پوائنٹس پر پہنچ چکاہے ۔ محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کے لیے ایل ڈی اے کو فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس اور شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے نو ارب روپے مانگے تھے لیکن اسے مسترد کردیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایل ڈی اے کے مطالبہ کے جواب میں محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ جب تک اورنج ٹرین کے لیے لیا ہوا 10 ارب روپے کا قرضہ واپس نہیں کیا جاتا تب تک ایل ڈی اے کو نو ارب روپے جاری نہیں کئے جاسکتے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجٹ ہی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں