آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا، نفاذ واپس لیا جائے، تاجر تنظیمیں مؤقف پر ڈٹ گئیں

لاہور( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 95پیسے اضافہ کر کے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کیا ہے اور اس کا نتیجہ مہنگائی کے سونامی کی صورت میں سامنے آئے گا ،مذکورہ اضافے سے تاجروں سمیت ہر طبقہ بری طرح

متاثرہوگا اور کمزورطبقات کیلئے زندگی گزارنا محال ہو جائے گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنر ل محبوب سرکی، لاہور کے صدر میاںطارق فیروز، نعیم بادشاہ ،شہزاد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کے حوالے سے دیگر تنظیموں سے رابطے کر کے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر ماہانہ بنیادوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہی تھی اور اب بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 95پیسے اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوںاور ٹیکسز کی شرح میں اضافے پر گامزن ہو گی تولا محالہ مہنگائی بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام دو وقت سے ایک روقت کی روٹی پر آ گئے ہیںاوران کا زندگی گزارنامحال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبسڈی کے نام پر اعدادوشمارکے گورکھ دھند ے کی بجائے اس فیصلے کوفی الفورواپس لینے کا اعلان کرے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close