چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش جاری، ای سی سی نے 5لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی۔بدھ کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے 5لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی اوردرآمدی چینی پر ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دیدی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خام چینی کی

درآمد پر ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی، گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہو گی۔ای سی سی کے اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی 16ارب 62کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری سمیت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت 3نئی عدالتوں کے قیام کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25ایک مرتبہ پھر مخر کردی گئی،قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کا ایجنڈا بھی مخر کردیا گیا، اس کے علاوہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا معاملہ بھی مخر کر دیا گیا۔۔۔۔بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی درخواست منظور کر لیلاہور(آئی این پی)احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے تین ذاتی معالج کو حکومتی میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اعتراض اٹھایا کہ گیا تھا کہ شہباز شریف

کے لئے پہلے ہی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہے۔ اب شہباز شریف کی ذاتی خواہش پر انکے پسند کے معالج کو بورڈ میں شامل کرنا موزوں نہیں۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں انکے ڈاکٹروں کا ہونا ضروری ہے کیونکہ وہ شہباز شریف کی بیماری سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ ان ڈاکٹروں کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنی رائے دے سکیں۔ شہباز شریف نے درخواست میں جیل میں چیک اپ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور بورڈ میں ذاتی معالج کو بھی شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close