سونا مسلسل مہنگا ہونے لگا، فی تولہ قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں، تشویشناک خبر

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 96 ہزار 750

روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر بڑھ کر 1844 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔گزشتہ سال کے آخری مہینے میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی کراچی (پی این آئی) گزشتہ سال کے آخری مہینے میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں 20 کروڑ24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے نجی شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، جو 13.48 کروڑ ڈالرز رہی، جب کہ سرکاری شعبے میں 6.77 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔ایس بی پی کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں51.45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاری 72 فی صدکم رہی۔جولائی سے دسمبر کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 30 فی صد کم ہو کر 95 کروڑ ڈالر رہی، 6 مہینے میں اسٹاک ایکس چینج سے 24 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں نجی شعبے میں 70.83 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے 6 ماہ میں 19.38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close