کراچی(پی این آئی )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12ہزار 550روپے ہو گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 493 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر پانچ ڈالر اضافے سz
1834 ڈالر فی اونس ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ا ور رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر19 پیسے مہنگاہو گیا۔فاریکس ٹریڈرز کے مطابق تازہ اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر160 روپے 52 پیسے کاہوگیا۔ ادھر 100 انڈکس میں بھی 160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 100 انڈکس 45770 کی سطح پر آگیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا اور انٹر بینک میں ڈالر 30پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے مہنگاہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو نٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 160.15روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید193.50روپے اور قیمت فروخت195روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے217روپے سے بڑھ کر217.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت219روپے برقرار رہی۔اسی طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید58.35پوائنٹس کی کمی سے 45931پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 54.61 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاروں کو 33 ارب63کروڑ87لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 14.44فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران
ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46170پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45872پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس58.35پوائنٹس کی کمی سے45931پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس68.04پوائنٹس کی کمی سے 19109.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس129.05پوائنٹس کی کمی سے31914.58پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ225میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب7ارب77کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت49.99روپے کے اضافے سے1049.99روپے اوراے کے ڈی کیپٹل28.64روپے کے اضافے سے410.53روپے ہوگئی جب کہ رفحان
میظ281روپے کی کمی سے 9501روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 62.22روپے کی کمی سے 1587.78روپے ہوگئی۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے کی سطح پرمستحکم رہی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکے اضافے سے1847ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 96ہزار794روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1300روپے مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں