غریبوں کے لیے خوشخبری، محکمہ لائیوسٹا ک نےسستی مرغی کی فراہمی کا شیڈ ول جاری کردیا

راولپنڈی(آن لائن) محکمہ لائیوسٹا ک نے راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سستی مرغی کی فراہمی کا شیڈ ول جاری کر دیاہے ڈائریکٹر لائیوسٹا ک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ماہ فروری کے لئے سستی مرغیوں کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا جس کے

تحت18فروری کو جہلم میں 400مرغیوں کے یونٹ، 19فروری کو راولپنڈی میں 100مرغیوں کے یونٹ، 24فروری کو چکوال میں 90یونٹ تقسیم کئے جائیں گے شہری اپنے قریبی لائیوسٹاک کے تحصیل کے دفتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کر کے اپلائی کر سکتے ہیں تقسیم سے پہلے قرعہ اندازی کے ذریعے افراد کا انتخاب کیا جائے گا اور ایسے افراد جن کا نام قرعہ اندازی میں نہیں نکلے گا وہ خود بخود اگلی قرعہ اندازی کے لئے اہل ہونگے ایک سیٹ کی قیمت 1050روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 5مادہ مرغیوں اور ایک نر مرغا شامل ہیں۔۔۔۔سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلئے بندکرنے کا اعلانکراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں 3روز کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 3 دن کیلئے سی این جی میسر نہیں ہو گی۔ تمام اسٹیشنزاب جمعرات کی صبح 8کھلیں گے ۔ صوبے میں صرف 24 گھنٹے تک سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد دوبارہ بند کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز سےمتعلق وزارت پٹرولیم کا جنوری کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا گیا تھاجس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے جنوری میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے

میں 5 دن بند کیے جائیں گے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابقایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو روانہ 2 سو 24 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف) سی ایس ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ 2 سو 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کابینہ نے گزشتہ ہفتے گیس پلان کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close