کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں 3روز کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 3 دن کیلئے سی این جی میسر نہیں ہو گی۔ تمام اسٹیشنزاب جمعرات کی صبح 8کھلیں گے ۔ صوبے میں صرف 24 گھنٹے تک سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد دوبارہ بند کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز سے
متعلق وزارت پٹرولیم کا جنوری کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا گیا تھاجس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے جنوری میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 5 دن بند کیے جائیں گے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابقایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو روانہ 2 سو 24 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف) سی ایس ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ 2 سو 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کابینہ نے گزشتہ ہفتے گیس پلان کی منظوری دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں