فیصل آباد (آن لائن )تاجر برادری نے 15 دنوں میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 بار کئے جانے والے اضافے پر شدید در عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور میں لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرول کو سستا کرنے کا اعلان کیا تھا مگر حکومت میں آنے کے بعدتاجروں او ر عوام سے
کیا کوئی وعدہ پورا کیا ناہی عوام کو کسی شعبہ میں ریلیف فراہم کر سکی ہے بلکہ مسائل کو بڑھایا گیا ہے محض قرضے کے حصول کیلئے IMF کی ڈکٹیشن پر بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میںمسلسل اضافہ کیا جارہا ہے قیمتوںمیں ریکارڈ اضافہ نے تاجروں ،صنعتکاروں اور مزدوروںسے انکا روز گار بھی چھین لیا حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی سمیت PTI کے کارکن بھی مایوس اور خوف زدہ ہیں۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکریٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر تاجر رہنمائوںنے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیاکہ قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ واپس لیا جائے بصور ت دیگر بسوں ویگنوںسمیت تمام اشیاء مہنگی ہو نے عوام مزید مہنگائی کے بوجھ میںد ب جائے گی اور اسطرح سال2020 کی طرح ملک بھر کے تاجروں اور عوام کیلئے2021 بھی بد ترین سال ثابت ہوگا خواجہ شاہد رزاق سکا نے کورونالاک ڈائوں سے تباہ حال تاجروں کو آسان اقساط پربلاسو د قرضے دیئے اور محدود آمدنی والے طبقہ کے تمام لوگوں کو بلا امتیازصحت کارڈ جاری کئے جائیں کیونکہ محدودکاروباری سرگرمیوں نے تاجروں کو پریشان کر رکھا ہے دن بھر محنت کے باوجود دکانوں کا کرایہ یوٹیلٹی بلز ادا کرنے کیلئے تاجروں کو قرض کا سہارا لینا پڑتا ہے جروں کیلئے بیوی بچوں کے علاج
اور تعلیم کا حصول خواب بنتا جا رہا ہے۔ سینئر تاجر رہنمائوں نے حکومتی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ اس حکومت میں پرانی غلطیاں اور کوہتائیاں نظر نہیں آئیں گی لیکن موجودہ حکومت کے بعضس وزراء کی جانب سے وہی دھمکی آمیز بوسیدہ بیانات اور خلفشار پیدا کرنے کا چلن قوم کو مایوسی کی طرف دھکیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی زعما کے بیانات کا نوٹس نہ لیا تو اسکا نقصان نہ صرف خدا نخوستہ ریاست کو ہوگا بلکہ عمران خان کی 22 سالہ جد وجہد کو بھی نقصان پہنچے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں