مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کے اضافے کی سفارش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عوام پر نئے سال کا سب سے بڑا مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کے اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے آغاز کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق ذرائع پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ حکومت بجلی کے ٹیرف میں 2 روپے سے کچھ زائد اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس حوالے سے غور و فکر جاری ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام شروع کرنے سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سبسڈی کم کر کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی کچھ روز قبل ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام پر نئے سال کا سب سے بڑا مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کے اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے آغاز کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close