پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، فی تولہ سونا سستا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 428 روپے سستا ہو کر 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1839 ڈالر ہوگئی ہے۔ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی چھانا شروع ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 160 روپے 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 160 روپے 18 پیسے پر آنے کے بعد بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آتارہاہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 91 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیرکے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 46 ہزار 272پر پہنچ گیا لیکن یہ پرواز اسی طرح سے برقرار نہ رہ سکی اور ایک مرتبہ پھر سے کمی ہونا شروع ہو گئی ۔ اس وقت 100 انڈیکس 42 پوائنٹس منفی ہونے کے بعد 46 ہزار 49 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 428 روپے سستا ہو کر 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1839 ڈالر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close