جولائی سے دسمبر تک ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ، ریڈی میڈ گارمنٹس 25 فیصد اضافہ ہو ا، ٹینٹ، کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) مشیر تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے ٹیکسٹائل سیکٹر کا برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جولائی سے دسمبر 2020 تک ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ریڈی میڈ گارمنٹس 25 فیصد اضافہ ہو اہے جبکہ ٹینٹ /

کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافہ ہوا ہے ، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں صحت مند نمو بھی حوصلہ افزا ہے۔بدھ کو مشیر تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہارکیا،مشیر تجارت نے جولائی سے دسمبر 2020 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافے سے 2017 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے، ریڈی میڈ گارمنٹس 25 فیصد اضافے سے 1181 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے جبکہ ٹینٹ / کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافے سے 62 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے ، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں صحت مند نمو بھی حوصلہ افزا ہے۔ جولائی سے دسمبر 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق دواسازی کی برآمدات 25 فیصد اضافے سے 138 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے، ایتل الکوحل (صنعتی ) 14 فیصد اضافے سے 182 ملین امریکی ڈالرز حاصل ہوئے تمباکو اور سگریٹ کی برآمدات 84.50 اضافے سے 29 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے، پرو سیسڈ فوڈ کی برآمدات 120 فیصد اضافے سے 25 ملین امریکی ڈالرحاصل ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close