لاہور( این این آئی )اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت میں 25روپے اضافے کافیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری کے لئے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ۔ا وپن مارکیٹ میں ایک کلو گھی کی قیمت 262روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ عوام کو
سبسڈائزڈ ایک کلو گھی 170روپے میں فراہم کیا جارہا ہے جس پر حکومت 40روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سبسڈائزڈ گھی فراہم کرنے والی کمپنی نے موجودہ قیمت پر گھی کی سپلائی بند کر دی ہے اور کہا ہے کہ گھی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے جس پر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن گھی کی قیمت میں 25روپے اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت 170روپے سے بڑھ کر 195روپے ہو جائے گی۔۔۔۔یوٹیلٹی سٹور پر 68روپے چینی فی کلو میسر ہے، چینی سمیت آٹا، گھی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی کا دعویٰاسلام آباد (این این آئی)ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر 68روپے چینی فی کلو میسر ہے،صارفین کو مکمل تمام سہولیات دینے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کام کررہی ہے۔اپنے بیان میں ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا کہ چینی سمیت آٹا، گھی کی قیمتوں میںکوئی اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو مکمل تمام سہولیات دینے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کامکررہی ہے،یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں صارفین کیلئے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہصرف ان اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتاہے جو مینوفیچکززکی طرف سے
مہنگی یا سستی ہوتی ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں