ماسٹر موٹر نے چنگان ایلسون 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمت کا اعلان کردیا

لاہور( پی این آئی )ماسٹر موٹر نے چنگان ایلسون 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمت کا اعلان کردیا جو پاکستان کی سب سے سستی سیڈان (ڈگی والی)کار ہوگی۔ماسٹر چنگان کے سی ای او دانیال ملک نے کہا ہے کہ چنگان ایلسون ایک اسمارٹ سیڈان کار ہے، قیمت کے اعتبار سے یہ سستی ترین کار نہیں لیکن اس کے فیچر اس قیمت سے کہیں

زیادہ مہنگے ہیں۔ ماسٹر موٹر نے چنگان ایلسون کی قیمت22لاکھ روپے رکھی گئی ہے جس کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 1.37ایل فائیو اسپیڈ 1300سی سی مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت22 لاکھ روپے ہے، 1.5 ایل 5 اسپیڈ 1500 سی سی ڈویل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمت 24 لاکھ روپے جبکہ 1.5 ایل لیومیر کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close