مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

لاہور (پی این آئی) مہنگائی پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 390 روپے تک سستا ہو گیا، پنجاب کے شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 860 روپے میں دستیاب۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب

سے جاری کردہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی پنجاب کے شہر ملتان میں ہوئی۔ جنوبی پنجاب کے شہر میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 390 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان کے علاوہ شہر قائد کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے ، لاڑکانہ میں 80 روپے اور بنوں میں 20 روپے تک سستا ہوگیا۔دیگر شہروں میں بھی آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ملتان میں آٹے کا تھیلا 1250 روپے سے کم ہو کر 860 روپے، کراچی میں 1320 سے کم ہو کر 1200 روپے، لاڑکانہ میں 1200 سے کم ہو کر 1120 روپے جبکہ بنوں میں 1220 سے کم ہو کر 1200 روپے ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت سب سے مہنگا آٹا پشاور، حیدرآباد اور کوئٹہ میں دستیاب ہے۔ پشاور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے، حیدرآباد میں 1280 روپے اور کوئٹہ میں 1270 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 سے 870 روپے تک ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close