اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتی ہے، حکومت عوام دشمن فیصلے کر عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں کا
برائے راست اثر غریب طقبے پر پڑے گا، بجلی کے بریک ڈاون کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کرے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے بدترین بریک ڈاون کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوتی تو آج بجلی مہنگی نہ ہوتی، وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے۔۔۔۔ مہنگائی کا ایک اور ریلا، بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی کراچی(پی این آئی)مہنگائی کا ایک اور ریلا، بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرااعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے(سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ) نے اکتوبر اور نومبر 2020 کے کے لئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 29 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے
بلوں پر ہو گا، اضافے کا اطلاق لائن لائف صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں