بیرون ملک پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد، پاکستان پر ڈالروں کی بارش، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ریاض(پی این آئی) دُنیا بھر میں اس وقت کورونا کی وبا کی وجہ سے معاشی حالات خراب ہیں، تاہم دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل چھ ماہ تک ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بیرون

ملک سے زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پہلے جبکہ امارات میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔نیوز ویب سائٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ترسیلات زر سے متعلق ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ یعنی دسمبر 2020 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب 40 کروڑ ڈالر ترسیلات بھیجیں۔ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر کی مجموعی تعداد دو ارب ڈالر ماہانہ سے زائد رہی۔بیرون ملک مقیم مالی سال 2020-21 کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجے۔سال 2019 میں اسی عرصہ میں ترسیلات زر 11 ارب 37 کروڑ تھی۔سٹیٹ بینک کے مطابق ان چھ ماہ میں خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب 61 کروڑ ڈال پاکستان بھیجے۔جن میں سے سعودی عرب سے تین ارب 95 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔دسمبر 2020 میں بھی سعودی عرب سے چھ کروڑ 24 لاکھ ڈالر جب کہ متحدہ عرب امارات سے پانچ کروڑ 11 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔دسمبر 2019 کے مقابلے میں اس اضافے کی شرح بالترتیب 24 اور 18 فیصد رہا۔اس کے علاوہ برطانیہ سے آنے والے ترسیلات زر 3 کروڑ 24 لاکھ، امریکہ دو کروڑ تین لاکھ اور یورپی ممالک دو کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ترسیلاتِ زر کیحوالے سیایک اور ریکارڈ شکن مہینے (دسمبر: 2.4 ارب $) پر میں اپنیسمندر پار پاکستانیوں کامشکور ہوں۔ ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔ رواں مالی سال کیان 6 ماہ کی ترسیلات کامجموعی حجم 14.2 ارب $ رہاجوگزشتہ برس سے24.9% زیادہ ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close