کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قدر 83ڈالر گھٹ گئی جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 1933ڈالر سے کم ہو کر1850ڈالر پر آ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ
سونے کی قیمت میں 2300روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ15ہزار600روپے سے کم ہو کر1لاکھ13ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح 1972روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 99ہزار108روپے سے گھٹ کر97ہزار136روپے پر آ گئی ۔رپورٹ کے مطا بق گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا43ڈالر سستا ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں1300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں1115روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،6سستی ہوئیں۔ سرکاری رپورٹ جاری ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو ، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیالاہور( این این آئی)پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپوٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔جنوری کے پہلے ہفتے میں 22 اشیائےمہنگی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا۔ دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ جبکہ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو
مہنگی ہوئی اور دال ماش کی قیمت میں ایک روپیہ 67 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگے ہوا۔6 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا۔ آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 948 روپے 34 پیسے کی ہوگئی۔ایک ہفتے میں مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ٹماٹر 6 روپے 58 پیسے اور پیاز 2 روپے 3 پیسے، آلو 13 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 23 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔7جنوری 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح5.81 فیصد رہی ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں