اسلام آباد (پی این آئی) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں
27 فیصد اضافہ ہوا،امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 میں امریکہ کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر برآمدات ہوئی ہیں،دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات ساڑھے 33 کروڑ ڈالر تھیں۔یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا،جولائی دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوئی ،گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے ،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 160.02 روپے سے بڑھ کر 160.17 پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے درمیان تیزی دیکھنے میں آتی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 344 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 45 ہزار 916 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یہیں برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 317 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 661 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں